شرائط نیلامی:
(1)۔ٹھیکے کا دورانیہ مجازاتھارٹی کے منظوری کی تاریخ سے31 اگست2029تک شمار کیا جائے گا۔(2)۔ہر وہ شخص بولی میں حصہ لینے کا مجاز ہو گا، جس نے مقرر شدہ رقم کسی بھی شیڈول بینک خیبرپختونخوا سے کال ڈیپازٹ کی صورت میں بنام ڈائریکٹر جنرل فشریز خیبر پختونخوا پربمعہ شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ فوٹو کاپی تجویز کردہ ای آکشن ویب پورٹل https://fisheriesmis.kp.gov.pk پر اپلوڈ کی ہو اور اصل زیردستخطی کے دفتر میں ٹھیکہ تاریخ سے ایک دن پہلے تک جمع کی ہو، کال ڈیپازٹ بولی کے اختتام پر ناکام دہند ہ گان کو واپس کر دی جائے گی البتہ پہلے ، دوسرے اور تیسرے نمبر پر زیادہ بولی دہند گان کے کال ڈیپازٹ ٹھیکہ کی باقاعدہ منظوری تک محکمہ کے پاس امانتاً رہینگے، علاوہ ازیں کا میاب بولی دہندہ کا کال ڈیپازٹ ٹھیکے کے اختتام تک محکمے کے ساتھ امانتاً رہے گا۔(نوٹ: تمام کال ڈیپازٹ کی تصدیق متعلقہ بینکوں سے کرائی جائے گی)۔ (3)-کا میاب بولی دھندہ اگر 7دن کے اندرپہلی سال کی رقم جمع کر نے میں نا کام رہا تو نیلام کنندہ کو یہ حق حاصل ہوگا کہ دوسرے نمبر پر ذیادہ یا تیسرے نمبرپر بولی دینے والے کو پیشکش کی جائے گی بشرط یہ کہ ان کے بولی کے درمیان فرق مقرر شدہ کال ڈیپازٹ کے رقم سے کم نہ ہوجبکہ پہلے بولی دہندہ کاCDRبحق سرکار ضبط کیا جائے گا نیز دوسرے اور تیسرے بولی دھندہ کے کال ڈیپازٹ بھی انکار کی صورت میں ضبط کیے جائینگے بصورت دیگر ٹھیکہ دوبارہ نیلام کیا جائے گا- (4)۔ٹھیکیدار مچھلی بعداز منظوری ٹھیکہ پہلے سال کے ٹھیکہ کی کل رقم پر مروجہ رولز کے مطابق انکم ٹیکس کی رقم ایڈوانس جمع کرانے کا پابند ہو گا۔ اور دوسرے اورتیسرے سال کے پہلی قسط کے ساتھ ہی ایڈوانس انکم ٹیکس ادا کرنا ہوگا ۔اس کے علاوہ حکومت کی طرف سے مجوزہ ٹیکسز وقتاً فوقتاًلا گو ہونے اور کمی بیشی کی صورت میں بھی ادا کرنے کا پابند ہو گا۔(5)۔ٹھیکیدار پر فشریز اینڈ ایکو ا کلچر ایکٹ 2022 ء،فشریز رولز 1976 اور تمام قوانیں بشمول ترامیم جو وقتاً فوقتاً کی گئی ہو یا آئندہ کی جائیں گی ،کی پابندی لازمی ہو گی۔ (6)۔مجاز اتھارٹی وجہ بتائے ٹھیکہ نا منظور کرنے کا مجاز ہو گا۔(7)۔کامیاب بولی دہندہ / ٹھیکدار دستخط شدہ معاہدہ کی شرائط کا پابند ہو گا۔ (8)۔ ٹھیکدار کو بطور سیکورٹی ٹھیکہ کی کل رقم کا ایک تہائی برابر بینک گارنٹی یا کال ڈیپازٹ جمع کرنی ہوگی۔ (9)۔وہ شخص جو محکمہ ماہی پروری کا یاکسی اور سرکاری ادارے کاباقی دار(Defaulter) ہو،نیلامی ٹھیکہ میں حصہ لینے کا مجاز نہ ہو گا۔ (10)- ٹھیکداراس بات کا پابند ہوگاجو کشتیاںماہی گیری کے لیے استعمال ہوتی ہے۔اس میں تمام حفاظتی انتظامات بشمول لا ئف جیکٹ میسر ہو۔اور یہ کہ مذکورہ کشتیاں ما ہی گیری کے علاوہ کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال نہیں ہوگی بصورت دیگر کسی بھی نقصان کی صورت میں ٹھیکہ دار خود زمہ دار ہوگا اور محکمہ ماہی پروری پر کسی قسم کی زمہ دار ی نہیں ہوگی۔ . (11). نیلامی E-Auction کے طریقہ کار پر ہوگی ۔ اگر کسی کو مذکورہ طریقہ کار کا علم نہ ہو تو وہ ٹھیکہ تاریخ سے پہلے کسی بھی وقت دفتری اوقات میں محکمہ ہذا کا وزٹ کر کے سسٹم کے بارے میں آ گاہی حاصل کر سکتا ہے ۔ (12). مزید معلومات /شرائط وضوابط کیلئے دفتر ی اوقات کار میں زیر دستخطی سے بلمشافعہ یا بذریعہ فون نمبر 0919212096 پر یا متعلقہ ضلعی دفتر کے نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے.